Fakhr-e-Faisalabad

News Website

مسئلہ فلسطین کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے،صدر آئی ایس او

مسئلہ فلسطین کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے،صدر آئی ایس او

افسوس کا مقام ہے ہم عالمی طاقت ہونے کے باوجود اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کررہے،مولانا غفارحیدری

بھوآنہ(محمد علی اسد گجر)امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر کی طرح بھوآنہ میں بھی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ریلی کا آغازمرکزی قدیمی جامع مسجد و امام بارگاہ کربلا حاجی سید ریاض حسین شاہ سے ہوا جس میں مظاہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی القدس ریلی کے شرکاء میں آئی ایس او کے برادران،سیکٹر انچارج مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت بچے بوڑھے اور نوجوان شامل تھے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اسرائیل و امریکہ مخالف نعروں پہ مبنی پینا فلیکس اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی اپنے مخصوص راستہ سے ہوتی ہوئی نیا لاری اڈہ بھوآنہ پر پہنچی جہاں پرتلاوت کلام پاک کے بعد مقررین نے مختصر خطابات کے زریعے اپنے فلسطینی بھائیوں کو اپنی حمایت کا یقین دلوایا اس موقع پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید مجتبیٰ سعیدی یونٹ کے صدر سید محمد شبیر آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ کے زریعہ سے غاصب صہیونی ریاست کا خاتمہ ہے،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غفار حیدری کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے ہم ایٹمی قوت ہونے کے باوجود اسرائیل کے خلاف چپ سادھے ہوئے ہیں۔آخر میں اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کرکے دعائے امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ریلی اختتام پذیر ہوگئی اور ریلی کے شرکاء پرامن انداز میں منتشر ہوگئے۔

About The Author