Fakhr-e-Faisalabad

News Website

ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے

ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
ریورنڈ برادر ساجد بشیر(سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان )کو پرنسپل لاسال ہائی اسکول کیمپس 2 فیصل آباد سے لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا
سٹاف نے نو تعینات افسران کا پرتپاک استقبال کیا، گلدستے پیش کرتے ہوے خوش آمدید کہا اور دلی مبارک باد پیش کی
فیصل آباد (آفتاب نواز سے)دی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے ،ادارہ ہذا کے میڈیا سیل کے مطابق ریورنڈ برادر ساجد بشیر(سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان )کو پرنسپل لاسال ہائی اسکول کیمپس 2 فیصل آباد سے لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا، جبکہ ریورنڈ برادر شاہد مغل کو لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد سے سینٹ جوزف ہائی اسکول گجرانوالہ کا پرنسپل بنایا گیا ہے اسی طرح ریورنڈ برادر رحمان جاوید کو سینٹ جوزف ہائی اسکول گوجرانولہ سے آلبن ہائی اسکول ملتان، ریورنڈ برادر سیموئیل تابش کو ایڈمنسٹریٹر لاسال کالج فیصل آباد سے لاسال ہائی اسکول کیمپس 2 فیصل آباد کے پرنسپل اور ریورنڈ برادر داد ظفر کو لاسال کالج سیکشن فیصل آباد کے بطور ایڈمنسٹریٹر کی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گیئں ۔نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر اور ایڈمنسٹریٹر ریورنڈ برادر ظفر داد کے اعزاز میں لاسال ہائی سکول و کالج فیصل آباد کے وائس پرنسپل نوید آصف ، جنرل سیکرٹری مسٹر مشتاق، ایڈمنسٹریشن سٹاف اور اساتذہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سٹاف نے نو تعینات افسران کا پرتپاک استقبال کیا، گلدستے پیش کرتے ہوے خوش آمدید کہا اور دلی مبارک باد پیش کی۔ اسکول سٹاف نے پرنسپل ریورنڈ ساجد بشیر کی تعیناتی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ موصوف اپنے تعلیمی تجربہ، پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ کی ترقی کے لئے احسن کردار ادا کریں گے۔

About The Author