Fakhr-e-Faisalabad

News Website

عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات

عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات
مختلف مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کے سخت سکیورٹی اقدامات ، ویمن سپیشل ایکشن فورس کی سرویلنس جاری
تجارتی مراکز پر خواتین خریداروں کے رش کی وجہ سے قانون شکن عناصر خواتین کو آسان ہدف سمجھتے ہیں، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت
جھنگ (عباد علی شاہ)وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر عیدالفطر کے موقع پر بازاروں ، شاپنگ مالز اور مختلف مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کے سخت سکیورٹی اقدامات ، ویمن سپیشل ایکشن فورس کی سرویلنس جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر عیدالفطر کے موقع پر بازاروں ، شاپنگ مالز اور مختلف مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کیلئے سخت سکیورٹی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اور ویمن سپیشل ایکشن فورس کے ذریعے سرویلنس یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر بازاروں اور تجارتی مراکز پر خواتین خریداروں کے رش کی وجہ سے قانون شکن عناصر خواتین کو آسان ہدف سمجھتے ہیں ۔ جھنگ پولیس کی طرف سے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سپیشل ایکشن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو بازاروں میں سرویلنس کو یقینی بنائیں گی ، اسکے علاؤہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور کنٹرول روم کے ذریعے مارکیٹوں اور بازاروں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں ناکہ جات اور بازاروں میں گشت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو سکے ۔

About The Author