قانون کا خوف ختم ، جعلی ادویات کی بھرمار ، عطائی ڈاکٹر بے انسانی جانوں سے کھیلنے لگے
ضلع چنیوٹ بھر کے میڈیکل سٹوروں پر جعلی،غیر معیاری،ممنوعہ ادویات کی فروخت کا سلسلہ کا سلسلہ نہ رک سکا ،قیمتی جانوں کا ضیاع
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،سیکرٹری ہیلتھ ،ڈی سی چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع چنیوٹ میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ اربابِ اختیار نے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائی ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، محکمہ ہیلتھ چنیوٹ کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث ضلع بھر کے میڈیکل سٹوروں پر جعلی،غیر معیاری،ممنوعہ ادویات کی فروخت کا سلسلہ کا سلسلہ نہ رک سکا جبکہ ڈرگ انسپکٹر مبینہ طور پر ماہانہ وصولی کے باعث مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جسکی وجہ سے چنیوٹ اور گردونواح کے لاکھوں عوام مہنگے داموں موت خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔کوئی پرسان حال نہ رہا پنجاب حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے باوجود قیمتی انسانی جانوں سے موت کا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے میڈیکل سٹور مالکان پھر سے بے لگام ہو گئے ۔محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ افسران نے مبینہ طور پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے مک مکا کرکے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے چنیوٹ کی عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے گزشتہ روز کئے جانے والے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں قائم میڈیکل سٹورز پر ناقص،غیر معیاری،ممنوعہ،نشہ آور،جعلی ادویات کی فروخت کاسلسلہ بلا خوف و خطر جاری ہے اور میڈیکل اسٹور مالکان نے غریب عوام کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر رکھا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ چنیوٹ کے چیف ایگزیکٹو افسرسمیت دیگر متعلقہ ارباب اختیار نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔اور سادہ لوح شہریوں کی قیمتی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر رکھا ہے اور مہنگے داموں موت کی فروخت کی جا رہی ہے شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،سیکرٹری ہیلتھ ،ڈی سی چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کیا ہے ۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات