Fakhr-e-Faisalabad

News Website

کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار

کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
گلی موٹر سائیکل سٹینڈ میں تبدیل ، لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،رہائشیوں کی زندگیاں عذاب
دکانداروں نے چیف سٹی ٹریفک پولیس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر 3 سیغیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ کا خاتمہ کیا جائے
فیصل آباد (رمضان ناصر سے)کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار ، گلی موٹر سائیکل سٹینڈ میں تبدیل ، لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ، علاقے کے لوگوں نے کئی مرتبہ کارپوریشن کے عملہ کو آ گاہ کیا مگر مسائل حل نہ ہوئے ، گلی نمبر 3 کارخانہ بازار کے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کارخانہ بازار گلی نمبر 3 میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث کاروباری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، گلی میں پیدل چلنا بھی مشکل ہے اس لیے کسٹمرز نے اس گلی میں آ نا چھوڑ دیا ہے ، اس گلی میں کپڑے کی مارکیٹ ہے تجاوزات کے باعث کاروباری نظام شدید متاثر ہوا ہے ، دکانداروں نے چیف سٹی ٹریفک پولیس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر 3 سیغیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ کا خاتمہ کیا جائے

About The Author