Fakhr-e-Faisalabad

News Website

فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر سلوت سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر سلوت سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا
آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خاں،سی پی او کامران عادل سمیت ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران کی شرکت
فیصل آباد(قدرت اللہ بٹ )فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر سلوت سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خاں،سی پی او کامران عادل سمیت ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران کی شرکت۔فیصل آباد میں تقریبا دو سال بطور کمشنر تعیناتی سروس کا یادگار دور تھا۔فیصل آباد ڈویژن سے اچھی یادیں لیکر جارہی ہوں۔ڈویژن کی تعمیر وترقی کے لئے متعدد اقدامات کئے ۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں. فیصل آباد ڈویژن کے افسران کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے مطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد ملی۔شہر کے سب سے بڑے ہسپتال الائیڈ ہسپتال I کی وسعت مکمل کرائی۔عبداللہ پل کے ساتھ جھمرہ فلائی اوور تعمیر کرایا۔کاروباری افراد کو ایک چھت تلے لائسنس کے اجراء کے لئے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔فیصل آباد چنیوٹ دو رویہ روڑ زیرتعمیر ہے ۔سرکاری اداروں میں ڈے کیئر سنٹرز قائم کرائے گئے ۔کھلی کچہریوں لگاکر موقع پر عوامی مسائل حل کئے گئے ۔ڈویژنل پبلک سکولز کی ری سٹرکچنگ،پری نرسری کلاسز کا آغازہوا۔ڈی پی ایس سکولوں میں آٹزم سنٹرز قائم ہوئے ۔ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔چلڈرن ہسپتال جھنگ روڑ میں اسی طرز کا سنٹر زیر تکمیل ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام عوامی بہبود کے لاتعداد منصوبے مکمل کرائے ۔ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد،انسداد تجاوزات مہم کے نتائج حاصل ہوئے ۔فیصل آبادکو صوبہ کا خوبصورت ڈویژن بنانے کے لئے اپنے حصہ کا کردار اداکیا۔کمشنر نے شہریوں کے گرانقدر تعاون کا بھی شکریہ اداکیا۔ڈویژنل وضلعی اور پولیس افسران نے سلوت سعید کو خراج تحسین پیش کیا۔

About The Author