Fakhr-e-Faisalabad

News Website

الائیڈ گروپ آف سکول خیابان کیمپس فیصل آبا میں سپورٹس گالا کا انعقاد

الائیڈ گروپ آف سکول خیابان کیمپس فیصل آبا میں سپورٹس گالا کا انعقاد

الائیڈ گروپ آف سکول خیابان کیمپس فیصل آبا میں سپورٹس گالا کا انعقاد
ڈاکٹر نجمہ افضل سابق ایم پی اے کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،طلبا وطالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں شمولیت کی
سائیکل ریس،تھری لیگ ریس،سپون ریس،رسہ کشی اور فزیکل ایجوکیشن کا شو بچوں نے مظاہرہ کیا، ڈاکٹر نجمہ افضل نے انعامات تقسیم کئے
فیصل آباد(قدرت اللہ سے)کھیلتا پنجاب پروگرام مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الائیڈ گروپ آف سکول خیابان کیمپس فیصل آباد میں زبردست سپورٹس گالا طلبا و طالبات کے لئے منعقد کیا گیا ۔ڈاکٹر نجمہ افضل سابق ایم پی اے کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئ۔طلبا وطالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں شمولیت کی۔سائیکل ریس،تھری لیگ ریس،سپون ریس،رسہ کشی اور فزیکل ایجوکیشن کا شو بچوں نے مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر نجمہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان سے خطاب کیا اور حوصلہ افزائی کی ۔اچھے تعلیمی اداروں میں جسمانی کھیلوں پر توجہ دی جاتی ہے اور بچوں کی صلاحیت میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے اور بچوں میں ٹیم ورک کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ۔ڈاکٹر نجمہ افضل نے پرنسپل صاحبہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

About The Author