Fakhr-e-Faisalabad

News Website

عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا، ڈپٹی کمشنر جھنگ

عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا، ڈپٹی کمشنر جھنگ
مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے، علی اکبربھنڈر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ صارفین کوروز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنزکریں۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے۔

About The Author