Fakhr-e-Faisalabad

News Website

درختوں کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں ، ڈاکٹر حبیب الرحمن

    • درختوںکی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں ، ڈاکٹر حبیب الرحمن
      درخت نہ صرف آلودگی سے پاک و صاف ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ انسانی صحت و تندرستی کو برقرار اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا بھی باعث بنتے ہیں
      کمشنرو چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں ہونے والی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے سیکرٹری بورڈ کا اظہار خیال
      فیصل آباد (سٹی رپورٹر)درخت و پودے انسانی صحت و تندرستی کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں اگر مشاہدہ کریں تو گھروں کی نسبت پارکوں یا کھیتوں میں سانس لینے میں آسانی جبکہ پراگندہ ماحول میں دشوار ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی’ پی آراو بورڈ رضوان احمد جوئیہ اور پی اے ٹو سیکرٹری رانا جمشید علی نے بھی پودا لگایا۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ درختوں کی افادیت و اہمیت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں کیونکہ درخت نہ صرف آلودگی سے پاک و صاف ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے کا باعث بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبویۖ ہے اگر ہم سنتۖ سمجھ کر پودا لگائیں گے تو امید واثق ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دوہرے اجرو ثواب سے مستفید فرمائیں گے۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے ”ستھرا پنجاب” پروگرام کو مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ جب شہروں اور دیہاتوں سے کوڑے کرکٹ و گندگی وغلاظت کے ڈھیر ختم اور ان کی جگہ پھل و پھولدار پودے لیں گے تو یقینا ماحولیاتی آلودگی اور سانس و گلے کی بیماریوں جیسے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں درخت اور پودے لگانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ رنگ برنگے کھلے ہوئے پھولوں سے جہاں فضا مسحورکن اور معطر ہے وہاں خوبصورتی کوبھی چار چاند لگے نظر آ رہے ہیں۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں رانا خالد محمود خاں’ چوہدری صفدر حسین جٹ’ رانا خالد بشیر’مقبول احمد شاہد’ میاں طاہر جاوید’ چوہدری امجد حسین جٹ’ چوہدری ارشد حسین جٹ’ ساجد حسین میر’عمردراز’آصف مسیح’ منور علی’ قمر شہزاد ‘ منظور احمد’محمد اسلم میکن’ چوہدری سجاد حسین تبسم’ رانا سجاد علی’ مہر خضر حیات اور سید ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر بورڈ افسران و ملازمین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About The Author