Fakhr-e-Faisalabad

News Website

مصروف ترین کاروباری مراکز،شاہراؤں اور چوکوں پر موٹرسائیکل رکشوں کا راج

مصروف ترین کاروباری مراکز،شاہراؤں اور چوکوں پر موٹرسائیکل رکشوں کا راج
جس سے ہزاروں لوگوں کو عید خریداری کیلئے جانے اور واپسی کے وقت سخت مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہاہے
ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، چوہدری محمد اسلم ، محمد زمان چوہدری و دیگر کا مطالبہ
چشتیاں ( محمد سلیم اختر بھٹی سے ) ضلعی ومقامی انتظامیہ اور پولیس افسران کی غفلت لاپرواہی کی بنا پر چشتیاں کے مصروف ترین کاروباری مراکز،شاہراؤں اور چوکوں پر موٹرسائیکل رکشوں کی بھرمار نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کررکھا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو عید خریداری کیلئے جانے اور واپسی کے وقت سخت مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہاہے اور حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔چشتیاں کے معززین چوہدری محمد اسلم،محمد زمان چوہدری،ریاض احمد خاں،غلام مرتضی،محمداعظم ملک نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ چشتیاں میں کالج روڈ میلاد چوک،قاضی والا روڈ مین بازار چوک،ہائی وے روڈ چمن بازار چوک،منہاج اڈہ چوک،نیازی اڈہ چوک پر موٹرسائیکل رکشے کھڑے کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے علاوہ پنجاب و اندرون سندھ کے شہروں کو جانے والی ہلکی و بھاری ٹریفک، مسافر بسوں و ویگنوں کے گزرنے میں رکاوٹ پیدا کردی ہے ۔چنانچہ صورت حال کو درست کرنے کیلئے متذکرہ چوکوں و شاہراؤں پر ٹریفک پولیس اور چشتیاں پولیس کے جوانوں کو تعینات کرکے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بازاروں میں عید خریداری میں اضافہ کی بنا پر دکانداروں اور دستی ریڑھی والوں کو مقررہ حدود میں کاروبار کرنے اور جیب تراشوں و سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے چاند رات تک پولیس جوان تعینات کئے جائیں۔

About The Author