مسلم لیگ نظریاتی محاذ کی تنظیم سازی کا شور کوٹ سے آغاز
شورکوٹ تحصیل میں رائے وسیم عباس بھٹی،جبکہ سٹی میں شکیل حسنین رانا کو صدر نامزد کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن تقسیم
مسلم لیگ نظریاتی محاذ (ورکرز فورم) کے قیام کا مقصد پاکستان کے اندرونی سیاسی معاشی حالات ، مسلم لیگ کی مقبولیت کو بڑھانا
بانیان پاکستان کے مشن کی تکمیل ، بیروز گاری ، لاقانونیت کے خاتمے میں کردار اد اکرنا ہے، بانی حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل
فیصل آباد(حاجی چوہدری محمد وسیم گل ) پاکستان کے اندرونی سیاسی معاشی حالات،مسلم لیگ کی مقبولیت کو بڑھانا،بانیان پاکستان کے مشن کی تکمیل، بیروزگاری،لاقانونیت کے خاتمہ معاشی استحکام میں موجودہ مسلم لیگی حکومتوں کا ساتھ دینا ہر مسلم لیگی محب پاکستان کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل بانی و چیئرمین مسلم لیگ نظریاتی محاذ (ورکرز فورم) نے کیامسلم لیگ نظریاتی محاذ کی تنظیم سازی کاشور کوٹ سے آغاز کرتے ہوئے کیا اور کہاہے کہ قائد مسلم لیگ محترم میاں محمدنوازشریف،صدر مسلم لیگ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،فخر مسلم لیگ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کا بھر پور ساتھ دینا ہم سب مسلم لیگیوں محبان پاکستان میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں پر فرض ہے کہ کامیابی سے وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومتیں چلیں شورکوٹ تحصیل میں رائے وسیم عباس بھٹی،جبکہ سٹی میں شکیل حسنین رانا کو صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ شورکوٹ میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں نوٹیفکیشن تقریب ہوئی جس میں سٹی و تحصیل صدور شورکوٹ نے نامزد عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کئے ۔ جس میں اکرم یونس نائب صدر تحصیل،محمد کاشف ندیم صدریوسی 50، محمد عثمان صدر یوسی49،مبشر اقبال صدر٫محمد رمضان نائب صدر یوسی 52،شاہد اقبال صدر یوسی,53 توقیرعباس نائب صدر یوسی 53شورکوٹ ضلع جھنگ شامل ہیں
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات