معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں
آج معاشرے میں غیر مسلم تہذیب ، روایات اور رسم و رواج پروان چڑھ رہے ہیں جن کا اسلام اور اسلامی معاشرے کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں
بسنت اور آتش بازی کی فضول رسم نے کئی گھروں کی ہمیشہ کے لیے بہاریں لوٹ لی ہیں، جس سے ہر شہری غم و اندوہ میں مبتلا ہو چکا ہے
سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی،کا سروری رفیق دستکاری سکول ، سوشل ویلفیئر سوسائٹی مرضی پورہ میں تقریب سے خطاب
فیصل آباد(قدرت اللہ)معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، بچوں کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے، اگر ماں بچوں کی درست سمت میں تربیت کرے تو یہی بچے بڑے ہو کر معاشرے کے کامیاب شہری ثابت ہوتے ہیں،یہ بات سماجی برائیوں میں خواتین کا موثر کردار تقریب سروری رفیق دستکاری سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی مرضی پورہ سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہی ، انہوں نے کہا آج معاشرے میں غیر مسلم تہذیب ، روایات اور رسم و رواج پروان چڑھ رہے ہیں جن کا اسلام اور اسلامی معاشرے کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ، ہندو تہذیب کی نقالی نے اسلامی معاشرے کو جہنم زدہ بنا دیا ہے، بسنت اور آتش بازی کی فضول رسم نے کئی گھروں کی ہمیشہ کے لیے بہاریں لوٹ لی ہیں، جس سے ہر شہری غم و اندوہ میں مبتلا ہو چکا ہے، اسلام میں خواتین کے لیے روشنی کا سب سے اہم ذریعہ امہات المومنین حضرت خدیجہ ، حضرت عائشہ ، حضرت حفصہ رضوان اللہ علیہ اجمعین کی پاکیزہ ، مطہر اور مبارک حیات مقدسہ ہیںجن پر عمل پیرا ہو کر ایک ماں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کر سکتی ہے،ماں کی پاس اگر روشنی ہو گی تووہ اس روشنی کو اپنی اولاد تک منتقل کر سکتی ہیں،اس وقت معاشرے میں جو سماجی برائیوں کے خلاف نفرت پیدا ہو چکی ہے وہ قابل ستائش ہے، اس حوالے سے خواتین کا جرت مندانہ کردارخاص اہمیت کا حامل ہے، پرنسپل جویریہ عروج نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ معاشرہ میںپائے جانے والی ہر قسم کی فضول رسم و رواج کے خاتمے کے لیے جرت مندانہ کردار ادا کرے ،جو لوگ بھی آئین و قانون شکنی کرتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں،پنجاب میں جب سے خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منصب سنبھالا ہے خواتین میں تحفظ کا ایک نیا اساس اور ان میں خود اعتمادی پیدا ہو چکی ہے، امید ہے مریم نواز شریف پنجاب میں مثالی فلاحی اور اسلامی معاشرے کے قیام میں تاریخ ساز کردار ادا کر کے تاریخ میں امر ہوں گی،مسز سمیرا افضل نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تربیت میں معمولی غفلت نہ برتیں اور معمولی برائی کو دیکھ کر فوری طور پر اصلاحی پہلو کی روشنی بچوں کے ذہنوں میں اجاگر کریں،مسز انیلہ نے قاتل ڈور سے شہید ہونے والے نوجون آصف کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات