جیلوں کو قیدیوں کی تربیت گاہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، صدر ڈاکٹر خرم طارق
فیصل آباد چیمبربزنس کمیونٹی کے تعاون سے قیدی خواتین کو ٹیکنیکل تعلیم دینے کا بندوبست کرے گا ،ضروری سامان بھی مہیا کیا جائے گا
جیل کے مختلف شعبے دیکھے اور 30بستروں پر مشتمل ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا جہاں محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر زکو بھی تعینات کیا گیا ہے
فیصل آباد(قدرت اللہ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ جیلوں کو قیدیوں کی تربیت گاہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کوڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری علی اکبر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا جنہوں نے قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اس شہر کی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے قیدی خواتین کو ٹیکنیکل تعلیم دینے کا بندوبست کرے گا جبکہ اس سلسلہ میں ضروری سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرد قیدیوں کیلئے سمارٹ ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس میں بنیادی مضامین کے علاوہ اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ رہائی کے بعد یہ قیدی معاشرہ کے مفید شہری بن سکیں۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی ایسی تربیت ضروری ہے جس کے ذریعے وہ رہائی کے بعد باعزت روزگار کا سلسلہ بھی شروع کر سکیں۔ انہوں نے جیل کے مختلف شعبے دیکھے اور 30بستروں پر مشتمل ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا جہاں محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر زکو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات