Fakhr-e-Faisalabad

News Website

13 ویں سالانہ تین روزہ منافع بخش سرمایہ کاری کانفرنس 9 مئی سے شروع ہوگی

13 ویں سالانہ تین روزہ منافع بخش سرمایہ کاری کانفرنس 9 مئی سے شروع ہوگی
پاکستان سمیت دینا بھر 174ممالک کے دس ہزار سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں گے کانفرنس 9مئی تک جاری رہے گی
عرب ایشیا اور دوسرے ملکوں کیلئے انتہائی پرکشش ملک بن چکا ہے اور اردگرد کے ملکوں کے بڑے کاروباری ادارے اِس کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے وہاں اپنے دفاتر قائم کر رہے ہی
فیصل آباد(قدرت اللہ) ابو ظہبی متحدہ عرب امارات میں 13ویں سالانہ تین روزہ منافع بخش سرمایہ کاری کانفرنس 9مئی سے شروع ہوگی جس میں پاکستان سمیت دینا بھر 174ممالک کے دس ہزار سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں گے کانفرنس 9مئی تک جاری رہے گی کانفرنس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد بھی شرکت کریگاتفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں گذشتہ فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے سرکردہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم AIMکے ایک وفد سے ملاقات کی۔ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ کہ بو ظہبی منافع بخش سرمایہ کاری کی وجہ سے عرب ایشیا اور دوسرے ملکوں کیلئے انتہائی پرکشش ملک بن چکا ہے اور اردگرد کے ملکوں کے بڑے کاروباری ادارے اِس کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے وہاں اپنے دفاتر قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے عالمی معیشت کو مندے سے نکالنے کیلئے اس میٹنگ کو ایک اہم اور بڑا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے سرمایہ کار متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی تقلید کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ علاقہ پاکستان کے انتہائی قریب واقع ہے اِس لئے پاکستان کو بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سے قبل مسٹر محمد ہارون چیف ایگزیکٹو آفیسر AIM نے انہیں بتایا کہ 7سے 9مئی تک ہونے والی اس کانفرنس میں 174ممالک کے 10,313سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں گے جبکہ اس میں ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

About The Author