اپنی زبان کی حفاظت کریں الفاظ سوچ سمجھ کر بولیں
(تحریر تنہا عمر بلوچ)
اپنی زبان کی حفاظت کریں
الفاظ سوچ سمجھ کر بولیں
ہمارے ہاں ہر دوسرے تیسرے روز اچھے اچھے تعلقات پل بھر میں ختم ہوجاتے ہیں ،اچھے سے اچھا رشتہ ختم ہوجاتا ہے ،وجہ کیا ہے ؟کبھی غور کیا ہم نے ؟؟نہیں تو چلیے آج ہم اس کی وجہ بتاتا ہوں ہر کسی کا اپنا ذہن ہر کسی کی اپنی سوچ لیکن میری جہاں تک سوچ ہے کہ جب بھی ہم نے نقصان کیا ہے تو صرف اس زبان کی وجہ سے اس زبان کی وجہ سے ہمارے نکلے الفاظ اگلے بندے کو زخم دیتے ہیں وقت گزر جاتا ہے غصہ ،جذبات چند منٹوں کے ہوتے ہیں لیکن اس دوران غصے کی حالت میں جب ہم ایسے الفاظ بول دیتے ہیں وہ یارانہ وہ تعلقات جو حد سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں وہ ختم ہوجاتے ہیں لیکن دو دن بعد ہوش ٹھکانے آتا ہے تو پچھتاوا ہوتا ہے ،اور اس زبان سے یہ بھی خیال نہیں رکھتے کہ ہماری زبان سے گناہ کی بات نکل جاتی ہے ،حدیث شریف میں ہے کہ بہت سے لوگوں کو ان کی زبانوں سے نکلی ہوئی باتیں جہنم میں لے جائیں گی اس لیے خاص طور پر بات چیت کرنے میں ان باتوں کا خیال رکھو بغیر سوچے سمجھے ہرگز کوئی بات مت کہو جب سوچ کر تمہیں یقین ہو جائے کہ یہ بات کس طرح بری لگی تب بولو ورنہ بولنے سے چپ رہنا بہتر ہے
اکثر مرد عورت میں اس زبان کی وجہ سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ،اکثر دیکھنے میں آیا ہے ہماری خواتین بہنوں ذہن پتہ نہیں کہاں ہے کہ اپنے مرد کع گالیاں تک دے دیتی ہیں یہ بہت بری عادت ہے اور گناہ کی بات ہے ہمارے ہاں اکثر لوگ زبان سے گندی باتیں کہہ دیتے ہیں کسی کو بے ایمان کہنا یا اللہ دی لعنت ہووی جیسے الفاظ خدا کا غضب پڑے فلاں کو دوزخ نصیب ہو او جہنمی آ اس طرح سے بولنا گناہ کی بات ہے مثال کے طور پر جس کو آپ ایسی باتیں کر رہے ہو اگر وہ ایسا نہیں ہے تو یہ سب آپ پر لوٹ کر آئی گی مصیبت بس یہ یاد رکھیں زبان سے نکلے لفظ اچھے ہوں، میرے دوستو بہن بھائیو اگر تمہیں کسی نے دکھ دینے والی بات کہہ دی ہے تو آپ صبر کریں اس کو معاف کر دو
آپ کو بہت اجر و ثواب ملے گا اگر آپ اس کی طرح اپنی زبان گندی کرو گے تو تماشائ تماشا دیکھیں گے اور آپ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں رہے گا پھر خاص طور اپنی زبان کی فلاسفری سے دوغلی بات فلاں کے منہ پر فلاں کی بات اور فلاں کے منہ پر فلاں کی بات یہ دونوں جہانوں میں رسوائی ہے
اگر کسی کا گلہ ہو رہا ہے تو آپ اپنی زبان گندی نا کریں آپ وہ جگہ چھوڑ دیں بس آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں
اکثر لوگ خوشامد کرتے ہیں اور زیادہ ملتے جلتے ہیں جو ناکامی ہے آپ نے تعریف کرنی ہے تو اپنی زبان سے تعریف ہر دم کریں لیکن پھر دکھاوے کی تعریف نا ہو ہمارے ہاں اکثر لوگ تعریف کر کے آفس پہنچ جاتے ہیں جو کہ اگلہ بندہ خوب واقف ہوجاتا ہے
تعلق بغیر مفاد کے اچھا ،اس بات کا بھی خیال رکھا کریں کہ ہم میں سے اکثر لوگ گلہ شکوہ کرتے ہیں لیکن اگلے بندے سے معافی نہیں مانگ پاتے اس پر بھی یہ ہے کہ اگر وہ دنیا سے رخصت ہوگیا تو اس کی مغفرت کے لیے دعا کریں آخرت میں آپ کی معافی کا سبب بنی گی اپنی زبان سے اگر وعدہ کر بیٹھے ہو تو پورا کرو جھوٹا وعدہ نہ کرو
اور پھر اپنی ہار پر بحث میں آکر زبان سے ایسے الفاظ بول دیتے ہیں کہ لہجہ اور انسانی روپ میں وحشیوں جیسا روپ نظر آتا ہے اگر کسی کے ساتھ ہنسی مذاق کرنی بھی ہے تو ہنسی مذاق حد میں کریں ایسا نا ہو کہ آپ کی زبان سے دوسرا بندہ ذلیل ہو اور پھر سنی سنائی باتوں کو بلا تحقیق کئے ہوئے مت کہا کرو کیونکہ اکثر ایسی باتیں جھوٹی ہوتی ہیں
زبان سے کسی کی نقل بھی کرنا مناسب نہیں ہے ہم ایسا ہی کریں ہمیشہ اپنی زبان سے لوگوں کو اچھائی کا کہتے رہو اچھی باتیں بیان کرتے رہو اور بری باتوں سے منع کرتے رہو اس سے آپ کو ثواب بھی ملے گا اور آپ کی زبان سے جب الفاظ نکلیں گے تو آپ خوبصورت نظر آئیں گے اکثر ہمارے ہاں چند ایک پڑھے لکھے آفیسر زبان سے سختی کرتے ہیں اور کوئی مجرم ہو یا نہ پہلے اس کی دل آزاری کرتے ہیں ارے بھائی پہلے آپ انکوائری کر لیں پہلے اس سے پوچھیں ہر بات اگر وہ نہیں بتا رہا تو مناسب طریقہ اپنا کر اس سے بات کریں لیکن اپنی زبان کا خیال رکھیں ہمارے ہاں اکثر آفیسر تھکاوٹ کی وجہ سے زیادہ ورک کی وجہ سے غصے میں بیٹھے ہوتے ہیں تو ہمارے ہاں یہ بڑا مسلہ آرہا ہے کہ موبائل نکال کر سوشل میڈیا پر جو بھی دل میں آیا بول دیا لکھ دیا جس سے معاملات کافی خراب ہوجاتے ہیں ان باتوں کا خاص خیال رکھیں بہتر تو یہ ہے کہ کام کرتے ہوئے بھی دورود پاک پڑھ لیا کریں لوگ کہتے ہیں اسلامی نظام آئے گا ارے بھائی جب ہم میں سے ہر بندہ اسلام کے مطابق زندگی بسر کرے گا تو حالات بہتر ہونگے اس طرح جہاں بھی کوئی محفل ہو اجلاس ہو میٹنگ ہو کسی کی تو اس میں اپنی زبان کو خوبصورت بنانے کے لیے دورود پاک پڑھ لیں اور خوبصورت الفاظ ادا کریں آپ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آئیں گے آپ پورا سوچیں جس زبان سے محمد عربی ﷺ کا نام نکلے وہ زبان کبھی غلط نہیں ہوتی لیکن عمل پورا ہو زبان کی حفاظت پوری پوری ہو مشکل کچھ نہیں ہے بس ہمیں عمل کرنا چاہیئے سفر میں کام میں گھر میں آفس میں ہر جگہ زبان کی حفاظت کریں اور کامیاب ہوں یہی زبان ہی ہے جس سے انسان تخت پر بیٹھ جاتا ہے کامیابی حاصل کرتا ہے تو میرے مسلمان بہن بھائیو آج سے اپنی زبان کی حفاظت کریں گے انشاء اللہ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں اللّٰہ پاک ہم سب کو پانچ وقت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات