فیصل آباد(قدرت اللہ )خواتین صحافیوں کو مفت ڈرائیونگ تربیت سکھانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور فیصل آباد ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون اور صدر ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن مروہ عنتر نے باہمی یادشت پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی کاوشوں کے نتیجے میں فیصل آباد کی صحافی خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسی سلسلہ میں ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تمام ممبران کو مفت کار و موٹرسائیکل ڈرائیورنگ سکھانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کے ساتھ یونین کا ایم او یو سائن ہوا اس موقع پر سی ٹی او مقصود احمد لون اور صدر ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن مروا عنتر نے معاہدے پر دستخط کئیے۔ سی ٹی او مقصود احمد لون کے ساتھ میٹنگ کے دوران جنرل سیکرٹری ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن جویریہ نذیر، شائستہ شیخ، فنانس سیکرٹری رباب چیمہ، مریم رضا، کرن شہزادی اور شہناز محمود بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سٹی ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے خطاب کے دوران کہا کہ ورکرز خواتین صحافیوں کیلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں ہم ان کو نہ صرف مفت ڈرائیونگ سکھائیں گے بلکہ ان سے لائسنس فیس بھی 50 فیصد لی جائے گی۔ اس موقع پر صدر ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن مروہ عنتر نے سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئیے مستقبل میں بھی ہر دم کوشاں رہیں گے۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات