وفات پانے والے فوٹو گرافراور ان کے لواحقین کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔ عبدالماجد سینئر فوٹو جرنلسٹ
اپنے پروفیشن سے تعلق رکھنے والوں کیلئے تعزیتی ریفرنس میں یاد تازہ کرنے پر دلی سکون ملتا ہے۔ صدر محمد احمد
ہمارے تمام ساتھی فوٹو گرافرز اور ویڈیو گرافرز اور ان کے عزیزو اکارب کی وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین سیّد تنویر حسین زیدی
فیصل آباد( قدرت اللہ) پروفیشنل فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام ” تعزیتی ریفرنس ” کا انعقاد کیا گیا۔جس میںوفات پانے والے فوٹوگرافرز ”محمد یوسف (مرحوم)،رانا سلیم(مرحوم)،عبدالحفیظ(مرحوم)،حاجی ساجد علی(مرحوم)،شوکت رفیق(مرحوم)،فاروق احمد(مرحوم)،ودیگر مرحومین کیلئے سینئر فوٹو جرنلسٹ عبدالماجد،محمد نعیم سرور،محمد ظفر،فرزند علی،جی اے گگن، الحاج ابراہیم،ادریس چغتائی،چیئرمین سیّد تنویرحسین زیدی،صدر محمد احمد،جنرل سیکرٹری شیخ قسور منیر،سینئر نائب صدر محمد آصف،نائب صدر اسرار خان، فنانس سیکرٹری خرم شہزاد،ایگزیکٹو ممبران ودیگر فوٹو گرافرزنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرت ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری قسور منیر شیخ نے وفات پانے والے فوٹو گرافرزکے بارے میں تعریفی کلمات کہے۔اور تعزیتی ریفرنس کیابتدعا تلاوت کلام پاک سے شروع کی۔ بعد ازاں انہوں نے فردافردا سینئر فوٹوگرافرز کو اپنے پنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے دعوت دی جس پر اس تعزتی ریفرنس میں موجود سینئر فوٹو جرنلسٹ عبدالماجد،محمد ظفر، محمد نعیم سرور،فرزند علی،جی اے گگن،چیئرم پروفیشنل فوٹو گرافرز ایسسی ایشن رجسٹرڈ فیصل آبادسیّد تنویر حسین زیدی،صدر محمد احمد، حاجی محمد ابراہیم، محمد اسریس چغتائی ،سینئر نائب صدر محمد آصف،نائب صدر اسرار خان، فنانس سیکرٹری خرم شہزاد،ودیگر نے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے ان کی یاد تازہ کی۔قاری محمد زاہد نواز نے قبر کے عذاب اور اس سے بچنے کیلئے اقدامات پر بیان کیا اور آخر میں تمام وفات پانے والوں کیلئے دعا مغفرت کی۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات