Fakhr-e-Faisalabad

News Website

ماڈل رمضان بازار ماہ صیام میں صارفین کیلئے تحفہ ہیں ، عارف محمود گل

ماڈل رمضان بازار ماہ صیام میں صارفین کیلئے تحفہ ہیں ، عارف محمود گل
جہاں13 مختلف اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے25 فیصد رعایتی نرخوں جبکہ دیگر اشیاء بھی نسبتا کم قیمت پر دستیاب ہیں
صارفین کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے اور نگہبان رمضان پیکج پر بھی موثر اور تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے، ایم پی اے
فیصل آباد(چیف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ماڈل رمضان بازار ماہ صیام میں صارفین کے لئے تحفہ ہیں جہاں13 مختلف اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے25 فیصد رعایتی نرخوں جبکہ دیگر اشیاء بھی نسبتا کم قیمت پر دستیاب ہیں۔یہ بات چیئرمین ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی/رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عارف محمود گل نے ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈکا دورہ کرکے اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی/ایم پی اے کو ماڈل رمضان بازاروں مین دستیاب اشیاء ضروریہ اور مانیٹرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔انچارج ماڈل بازار محمد زاہد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی/ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پھل،سبزیوں،کریانہ کی اشیائ،آٹا،چکن،گوشت سمیت دیگر اشیائے خورونوش کے سٹالز پر جاکر موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اور عام مارکیٹ سے قمیتوں میں فرق کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے اور نگہبان رمضان پیکج پر بھی موثر اور تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے ماڈل رمضان بازار کے انتظامات کے حوالے سے دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کے لئے بازار سے معیاری پھل،سبزیاں،بیسن ودیگر کچن آئٹمزدستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں عام مارکیٹ وبازاروں میں اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی سرگرم ہیں۔چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی/ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر نے بہاری کالونی ملت روڈماڈل رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا۔

About The Author