صارفین کو معیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں، عظمت فردوس
ڈی سی کاؤنٹرز پر جاکر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیابعض سٹالز سے غیر معیاری اشیاء اٹھوادیں
پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے
فیصل آباد(چیف رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت پھلوں وسبزیوں اور کریانہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے ریڑھی بازاروں سمیت مختلف علاقوں کے میگا مارٹس کا دورہ کیا اور ڈی سی کاؤنٹرز پر جاکر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے بعض سٹالز سے غیر معیاری اشیاء اٹھوادیں اور کہا کہ صارفین کو معیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ کیااوراوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔انہوں نے مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اور دکانداروں کو اوورچارجنگ سے باز رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں اور مقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں ۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
بھتہ خوروں کا صدر کریانہ ایسوسی ایشن پر تیسرا قاتلانہ حملہ ، تاجر برادری سراپا احتجاج