فیصل آباد میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل اعوان،کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹوسمیت ضلعی افسران نے قومی پرچم لہرایا
23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی
فیصل آباد(چیف رپورٹر)فیصل آباد میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل اعوان،کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹوسمیت ضلعی افسران نے قومی پرچم لہرایا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بینڈ کی دھنوں پر قومی ترانہ پڑھا گیااورملک وقوم کی ترقی و خوشحالی ، امن وسلامتی ، قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا اور تحریک پاکستان کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباددی اور کہا کہ23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس روز قرارداد پاکستان منظور کی گئی، قیام پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ ملا اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں آزاد پاکستان حاصل کیا گیا۔ یوم پاکستان مناتے وقت پوری قوم کی طرف سے تعمیر پاکستان کے عزم کی تجدید کرکے ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مستقبل کے معماروں سے کہا کہ وہ وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اپنے حصے کا جاندار کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر وطن کی خدمت کا درس دیتا ہے جس کو کبھی نہیں بھولنا اور شہری ترقی کے مراحل میں اپنے حصے کاکردار ادا کرنا ہے۔دیگر افسران نے کہا کہ یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنے عہد کو مزیدپختہ کرنا ہے کہ قومی یکجہتی،باہمی محبت،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیکر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔قبل ازیں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعائوں سے ہوا جبکہ تحریک پاکستان کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ اسی طرح یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں مختلف پروگرامز منعقد ہوئے جبکہ سیاسی،سماجی ومذہبی اور کاروباری تنظیموں نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کیں۔یوم پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کی تحصیلوں میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات