Fakhr-e-Faisalabad

News Website

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر”سداسلامت پاکستان تاقیامت پاکستان کنونشن ”

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر”سداسلامت پاکستان تاقیامت پاکستان کنونشن ”
23مارچ 1940بر صغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا عظیم دن ہے،اس موقع پر ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آصف رضا قادری
۔ پاکستان ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ اور پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے
فیصل آباد(فخر فیصل آباد رپورٹ) 23مارچ 1940کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی عملی جدوجہد کے سفر کی ابتدا کا دن تھا۔آج کے تاریخی دن میں رسمی تقریبات کی بجائے علاقائی سا لمیت ، سیاسی آزادی اور قومی اتحاد کا عہد کرنا ہوگا۔23مارچ کا دن پاکستان کی جمہوری جدوجہد اور ثمرات کا آئینہ دار ہے۔ ملک کی سلامتی ، آزادی اور خود مختاری کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیا رہیں۔ آج تعمیر پاکستان کے مرحلہ پر تحریک پاکستان کے عزم اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام” یوم پاکستان کے موقع پرسداسلامت پاکستان تاقیامت پاکستان کنونشن ” سے ڈویژنل صدر محمد آصف رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ23مارچ 1940بر صغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا عظیم دن ہے ۔اس موقع پر ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 23مارچ کا دن قیام پاکستان کی جدوجہد میں سنہری دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے آبائو اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کریں۔ یہ دن تحریک آزادی کے مجاہدوں سے محبت کا اظہار اوران کی وطن کے لیے دی جانیوالی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ 23مارچ 1940ء کی قرار داد نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریک آزادی کوایک جوش اور ولولہ بخشا۔اس دن قائد اعظم نے ایک تاریخی سفر کیا جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن حاصل ہوا۔ پاکستان ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ اور پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بہادری اور قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خوداریت کے حصول کے لیے سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ اس روز مسلمانانِ ہند نے قائداعظم محمد علی کی ولولہ انگیزقیاد ت میں ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا مطالبہ کرکے تاریخ کا رخ ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا جغرافیہ بدل دیا۔ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قومی پسماندگی ، بیروزگاری ،جہالت اور غربت کا خاتمہ کرکے پاکستان کو اقتصادی ،دفاعی اور نظریاتی لحاظ سے ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ملک بنانے کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔

About The Author