Fakhr-e-Faisalabad

News Website

پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او فیصل آباد

پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او فیصل آباد
گھنٹوں میں 48 مقدمات درج، 49 پتنگ باز گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں برآمد کرلیں ہیں
افسوسناک وقوعہ پر دو اعلی سطحی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم روایتی اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کو تلاش کر رہی ہے
فیصل آباد(قدرت اللہ) 24 گھنٹوں میں 48 مقدمات درج، 49 پتنگ باز گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں برآمد کرلیں ہیں۔ افسوسناک وقوعہ پر دو اعلی سطحی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم روایتی اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کو تلاش کر رہی ھے ۔ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم پتنگ سازی کے لحاظ سے شہر کے مختلف مقامات پر ریڈ کر رہی ہے ۔پتنگ سازوں اور اڑانے والوں کے خلاف2345 مقدمات درج کر کے 2508 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد میں 09 بڑے مینوفیکچررز، 805 دکاندار بھی شامل ہیں۔پولیس نے تقریباً ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد پتنگیں اور 5874 ڈور چرخیاں ضبط کی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈرونز کیمرے کا استعمال کیا گیا ۔فیصل آباد: فیصل آباد کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا سوشل میڈیا پہ پیج چلانے والے ملزم کو پکڑا اور ریکٹ کو توڑا۔سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی پوسٹ اور ترغیب دینے والے 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے 22000موٹرسائیکلز پر حفاظتی اینٹینے بھی لگائے ۔پتنگ بازی کیخلاف آگاہی واک اور سکول کالجز میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سی پی اوفیصل آباد: ٹرانسپورٹرز اور شہر کی بلند بلڈنگز کے مالکان سے شورٹی بانڈز لیے گئے ۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

About The Author