Fakhr-e-Faisalabad

News Website

ملکی ترقی و سلامتی کے لیے جدوجہد کرنا ہر شہری کی اہم ذمہ داری ہے

ملکی ترقی و سلامتی کے لیے جدوجہد کرنا ہر شہری کی اہم ذمہ داری ہے
وطن عزیزمیں فرقہ واریت، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد بھائی چارہ کی اشد ضرورت ہے
محبت پاکستان کے جذبے کو فروغ دیکر ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،
حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دے ، انجمن اسلامیہ رجسٹرڈ کے صدر پرویز خالد شیخ نے تقریب تقسیم شیلڈزسے خطاب
فیصل آباد (قدرت اللہ)وطن عزیزمیں فرقہ واریت، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد بھائی چارہ کی اشد ضرورت ہے۔محبت پاکستان کے جذبے کو فروغ دیکر ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی و سلامتی کے لیے جدوجہد کرنا ہر شہری کی اہم ذمہ داری ہے پاکستان کا ہر غریب آدمی بد ترین مہنگائی اور سوئی گیس و بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہے، آمدن نہ ہونے کے برابر حکومت کو عوام کااحساس کرتے ہوئے یوٹیلٹی بلز سمیت دیگراشیائے خورونی میںریلف دیناچایئے آئے روزبجلی وگیس کی قیمتوں اضا فہ سے اجتناب کرنے کے ساتھ مہگائی اوربے روزگاری کنٹرل کرنے پر توجہ دے ان خیالات کا اظہار انجمن اسلامیہ رجسٹرڈ کے صدر پرویز خالد شیخ نے تقریب تقسیم شیلڈزسے خطاب ہوئے کہا انھوں نے مزیدکہا کہ اللہ تعالی نے کسی انسان کو بلا وجہ پیدا نہیں کیااسلئے اپنی خوبیوں کو پہچانیں تاکہ مسائل کم وحل ہوں اور معاشرہ بہتر ہو،دوسروں کے بارے میں مثبت رہیں اور مثبت سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی طاقت، کمزوری اور اپنے جذبات کا پتہ ہونا سیلف اویئرنیس ہے،اس سے اپنی ویلیو، اپنی حدود،اپنے رویے کاپتہ چلتا ہے مگر ہم اس میں بہت پیچھے اور انڈر کانفیڈنٹ ہوتے ہیں ۔ میاں محمدادریس نے کہا پرویز خالد شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ اندھر رات میں روشنی کے مینار ہیں ۔ انھوں نے کہا انجمن اسلامیہ قدیم اور فلاح عامہ میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے اس میں فاطمہ جناح کالج طارق آباد ( اپنا گھر (یتیم خانہ )کنڈر گارڈن گرلز ہائی سکولکنڈر گارڈن بوائز ہائی سکو ل ،فری ڈسپنسری ،نسیم غفور فری دستکاری سکول شامل ہیں جس کے تمام جملہ اخراجات پرویز خالد شیخ صدر ادارہ ہذا اپنے مرحوم والدین کے بلندی درجات کے لئے اٹھا رہے ہیں کالج ہذا میں عظیم الشان نئی مسجد کی تعمیر اخراجات50 لاکھ روپے اور سولر پینل کی تنصیب اخراجات 35 لاکھ روپے یہ سب پرویز خالد شیخ نے ادا کئے اسی طرح کالج میں 2 سال میں فری میٹرک کی سہولت اپنا گھر کے بچوں کے لئے سپورٹس کی سہولیات ہیں

About The Author