فیصل آباد ( کرائمز رپورٹر) انچارج چوکی گلفشاں کالونی غلام عباس شاہ نے منشیات فرشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاصوبائی گروہ کو سرغنہ مہر عظیم سمیت گرفتار کر لیا -منشیات فروشوں کا گروہ سرغنہ مہر عظیم کی سربراہی میں گلفشاں کالونی، علی ہاوسنگ کالونی، شہباز ٹاون، کوکیانوالہ، انصاری پارک میں چرس اورآئس کی فروخت کے لئے کارندے رکھے ہوئے تھے۔ جو نوجوان نسل کو منشیات کے عادی بنا کر ان کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے تھے۔ نوجوان نسل بےراہروی کا شکار ہو کر اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے کے لے نہ صرف اپنے اہل خانہ کا زیورچوری کر تے ہیں بلکہ چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔ منشاوت فروشوں کے گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے اہل علاقہ نے انچارج چوکی گلفشاں کالونی غلام عباس شاہ کے اس اقدام پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم منشیات فروشوں کے خلاف کارراوئیوں اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات