زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کو انکی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا
فیصل آباد(چیف رپورٹر)صدر پاکستان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی تعلیم کے شعبے میں پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز کے قومی اعزاز سے نوازا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی تعلیم، تحقیق اور انتظامیہ میں طویل اور ہمہ جہتی خدمات ہیں۔تعلیمی، زراعت اور تحقیق میں ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے انہیں 2012 میں بھی ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ اسی طرح ان کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئیفرانسیسی سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حال ہی میں وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ممبر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی زیرنگرانی سو سے زائد ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ نے تحقیقاتی عمل مکمل کیا ہے جبکہ وہ 40سے زائد تحقیقی پراجیکٹ، 150ریفرڈ پبلی کیشن، 50 سے زائد کتب اور 13نئی ورائیٹیز متعارف کروا چکے ہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی کو نہ صرف زراعت کے شعبے میں دنیا کی اعلیٰ درجے کی جامعات میں شمار کیا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تحقیق، زراعت اور علمی سرگرمیوں کا مرکز بھی بن کر ابھری۔ان کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زرعی یونیورسٹی میں تمام براعظم کے ممالک کے ساتھ تحقیقاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے جن میں پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر، بین الاقوامی سیڈ ٹسٹنگ لیب، مرکز برائے اعلیٰ تعلیم و دیگر شامل ہیں۔ جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ترقی کی نئی راہیں بھی مرتب ہوں گی۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات