Fakhr-e-Faisalabad

News Website

سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی کھلی کچہری

سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی کھلی کچہری
سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران و ماتحتان کو احکامات صادر
فیصل آباد(چیف رپورٹر)سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا شہریوں کی شکا یات اور ان کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سی پی آفس میں کھلی کچہر ی کا نعقاد،سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران و ماتحتان کو احکامات صادر۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے شہریوں کی شکایات اور ان کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سائلین نے کھلی کچہری میں فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مناسب عمل در آمد کے احکامات جاری کیے گئے ۔ سی پی او نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں۔عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔جس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔نیز ایس ایچ اوزکو ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کریں۔ کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی شکایات پیش کیں جن پر فوری طور پر اِن کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت ہوئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

About The Author