منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ ، سپلائی چین کو ختم کیا جائیگا
سٹی پولیس نے 24گھنٹے میں 17مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے چرس 7.240کلو گرام اورشراب210لیٹر برآمد کر لی
تھانہ پیپلز کالونی اور سٹی جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2.680کلو گرام چرس برآمد کر لی
منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے ۔سٹی فیصل آباد کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے
فیصل آباد(چیف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ۔ سٹی پولیس نے 24گھنٹے میں 17مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے چرس 7.240کلو گرام اورشراب210لیٹر برآمد کر لی ۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروش عمیرکے ہاں ریڈ کیا ۔جس کا بعد از دریافت نام عمیر ولد شاہدقوم مسیح سکنہ جج والا معلوم ہوا ۔ جسکے ہاں سے 35لیٹر شراب اور25عددخالی بوتل معہ ڈھکن برآمد کر لیں۔ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروشوں آکاش اورروی مسیح ہان پر ریڈز کیے ۔جن کا بعد از دریافت نام آکاش ولد سعیدقوم مسیح سکنہ ماڈل ٹاؤن اور روی مسیح ولد نواز مسیح قوم مسیح سکنہ کرسچن ٹاؤن معلوم ہوا ۔ جن کے ہاں سے 40اور35لیٹر شراب (کل75لیٹر) اور22اور20عددخالی بوتل معہ ڈھکن برآمد کر لیں۔اور 01عددمارکہ مشین بھی برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ منصور آباد نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروش عبدالقادر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1420گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر764/24جرم 9.1.3C/CNSAتھانہ منصور آباد میں در ج کر لیاگیا۔اسی طرح تھانہ پیپلز کالونی اور سٹی جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2.680کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے ۔سٹی فیصل آباد کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے ۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات