Fakhr-e-Faisalabad

News Website

فیصل آباد پریس کلب انسٹیٹیوٹ کو فعال کرنا اولین ترجیح ہے

فیصل آباد پریس کلب انسٹیٹیوٹ کو فعال کرنا اولین ترجیح ہے
ممبران اور ان کے بچوں کو ای کامرس سمیت دور حاضر کے مطابق مختلف کورسز کا آغاز کیا جائے گا، شاہد علی، ممبران کی فلاح و بہبو دکیلئے کمیٹیوں میں زیادہ سے زیادہ ممبران کو شامل کیا جائے گا
فیصل آباد پریس کلب کی کابینہ کے اجلاس صدر عبدالرحمن گجر کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں گروپ لیڈر شاہد علی، سیکرٹری میاں کاشف فرید، سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو، نائب صدور،
میاں منور اقبال، محمد کاشف جوائنٹ سیکرٹریز محمد طاہر نجفی، میاں صغیر سانول، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول، ایگزیکٹو ممبران علی رضا ملک،
رانا حنا جمیل، شاہد محمود، شوکت علی ملک، ندیم جاودانی، جاوید مہیس، قمر عباس قمر، اعظم نیازی، رضوان صابری اور آصف سخی و دیگر کی شرکت کی
فیصل آباد(قدرت اللہ)فیصل آباد پریس کلب انسٹیٹیوٹ کو فعال کرنا اولین ترجیح ہے۔ ممبران اور ان کے بچوں کو ای کامرس سمیت دور حاضر کے مطابق مختلف کورسز کا آغاز کیا جائے گا شاہد علی، ممبران کی فلاح و بہبو دکیلئے کمیٹیوں میں زیادہ سے زیادہ ممبران کو شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بہتر طریقے سے مختلف محکمہ جات میں صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں صدر عبدالرحمان ، گروپ لیڈر کی قیادت میں پریس کلب کی تزئین آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جا رہا ہے سیکرٹری میاں کاشف فرید، فیصل آباد پرس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر عبدالرحمن کی صدارت میں ہوا جس میں گروپ لیڈر شاہد نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت میاں کاشف فرید نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول کا شرف میاں صغیر سانول کو حاصل ہوا سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید نے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کابینہ کو بتایا کہ پریس کلب کی تزائین آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جا رہا ہے جس میں ممبران کی سہولت کیلئے بیرون گیٹ پر فائبر شیڈ لگوادیا گیا ہے تاکہ موٹرسائیکل کو دھوپ اور بارش سے بچایا جا سکے اس کے علاوہ پریس کلب کے نام پر مشتمل الیکٹرک بورڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔ گروپ لیڈر شاہد علی نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب انسٹیٹیوٹ کا فعال کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ ممبران اور ان کے بچے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ای کامرس ، آن لائن مارکیٹنگ مختلف لینگوئجز سمیت دیگر کورسز کر سکیں جس سے وہ باعزت روزگار کما سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسیحی ممبران کیلئے خصوصی طور پر افطاری کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ تمام کونسل ممبران کیلئے ایک گرینڈ افطاری کا اہتمام ہوگا۔ صدر عبدالرحمن نے مختلف کمیٹیوں کیلئے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ کی مشاورت سے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممبران کو کمیٹیوں کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ وہ بہتر طریقے سے مختلف محکمہ جات میں صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو، نائب صدور، میاں منور اقبال، محمد کاشف، جوائنٹ سیکرٹریز محمد طاہر نجفی، میاں صغیر سانول، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول، ایگزیکٹو ممبران علی رضا ملک، رانا حنا جمیل، شاہد محمود، شوکت علی ملک، ندیم جاودانی، جاوید مہیس، قمر عباس قمر، اعظم نیازی، رضوان صابری اور آصف سخی نے شرکت کی۔

About The Author