چوہدری محمد شفیق پر مبینہ قاتلانہ حملہ ،تاجر برادری سراپا احتجاج
قاتلانہ حملہ کیخلاف فیصل آباد چیمبر کے عہدیداران ، فلور ملز ایسوسی ایشن ، کلاتھ بورڈ و دیگر بزنس کمیونٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج
ایسے کرپٹ عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاجروںکا اعلیٰ حکام سے مطالبہ
فیصل آباد(قدرت اللہ)فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسما ل انڈسٹری کے بانی چیمبر وچیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد شفیق پر محکمہ فوڈکے سپروائزرحامد چیمہ کی جانب سے قاتلانہ حملہ اور فائرنگ کے خلاف فیصل آبا د چیمبر کے عہدیداران ،فلور ملز ایسوسی ایشن ،کلاتھ بورڈ ،انجمن تاجران ریلوے روڈاور دیگر بزنس کمیونٹی اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج کرتے ہو ئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ محکمہ فوڈکے غنڈہ گردعناصر رشوت خور کرپٹ اہلکار حامد چیمہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے اور اسے فوری گرفتار کیا جائے احتجاجی مظاہرے میں صدر چیمبر میاں ظفر اقبال ،حاجی رمضان،ملک اشرف ،میاں انجم ،آفتاب غنی، شیخ محمد فیصل ،خالد بشیر، روبینہ یاسمین، آفتاب بٹ و دیگر تاجروں نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ محکمہ فوڈ کے کرپٹ عناصر اور حملہ آور کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ گندم ملاوٹ کی انکوائری کے سلسلہ میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری شفیق محکمہ فوڈ کے دفتر میں گئے تو وہاں پر موجود بھتہ خور، سپروائزر حامد چیمہ نے چوہدری شفیق کا موقف سننے کی بجائے ان سے بدتمیزی کی، گالم گلوچ کی اور آپے سے باہر ہوکر دوران ڈیوٹی سرکاری دفاتر میں پسٹل سے متعدد فائر کئے، خوشی قسمتی سے چوہدری شفیق بال بال بچ گئے۔ تاجر برادری نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھتہ خور، رشوت خوروں کو فوری سدباب کے لیے اعلیٰ حکام کو اقدامات کرنے ہونگے تاکہ بزنس کمیونٹی بہتر طریقے سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔ تاجروں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایسے کرپٹ عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات