Fakhr-e-Faisalabad

News Website

فیصل آباد پریس کلب ایف یو جے ورکرز اور ولڈکالمسٹ کلب فیصل آباد کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

فیصل آباد پریس کلب ایف یو جے ورکرز اور ولڈکالمسٹ کلب فیصل آباد کے زیر اہتمام
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد
غزہ میں سچ چھپانے کیلئے صحافیوں اور انکے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکر شاہد علی
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے او,آئی سی کو بھی اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا ، صدر پریس کلب فیصل آباد عبدالرحمن
اسرائیل بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے معصوم بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، سیکرٹری پریس کلب کاشف فرید
فیصل آبا(قدرت اللہ)فیصل آباد پریس کلب ایف یو جے ورکرز اور ولڈکالمسٹ کلب فیصل آباد کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکڑٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز شاہد علی صدر پریس کلب عبدالرحمن سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید صدر ایف یو جے ورکر جی اے تنویر سیکرٹری شوکت علی وٹو نائب صدر پریس کلب میاں منور اقبال محمد کاشف فنانس سیکر ٹری پریس کلب رانا محسن فاروق جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب میاں صغیر سانول سابق جوائنٹ سیکر ٹری ظفران سرور صدر ورلڈ کالمسٹ رانا زاہد اقبال سابق فنانس سیکرٹری پریس کلب نعیم شاکر ایگزیکٹو ممبران ندیم جاودانی شوکت ملک اعظم نیازی رانا حنا جمیل سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکر شاہد علی نے کہا کہ کہ صحافی معاشرے کا ایک طاقت ورستون ہیں جو کہ سچ سامنے لاتا ہے اور جو دنیا بھر کے حکمرانوں سمیت ظلم کو بے نقاب کرتا اس لیے غزہ میں جہا ں مسلما نوں پر ظلم کیا جارہا ہے وہیں سچ کو چھپاننے کے لیے صحافیوں اور انکے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انٹر نیشنل صحافتی تنظیموں کو بھی اس پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا صدر پریس کلب عبدالرحمن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے او,آئی سی کو بھی اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید کا کہنا تھا کہ اسرائیل بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے معصوم بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں صدر ایف یو جے ورکر جی اے تنویر نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنگی قوانین کو بالاے طاق رکھ کر درندگی پر اتر آئی ہے ورلڈ کالمسٹ کے صدر رانا زاہد محمود سیکرٹری ایف یو جے ورکر شوکت علی وٹو نائب صدر پریس کلب میاں منور اقبال۔محمد کاشف فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق جوائنٹ سییکرٹری محمد طاہر میاں صغیر سانول نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم اقوام مٹحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں جنگ بندی پر اپنا کردار ادا کرے امت مسلمہ کو بھی متحد ہو کر اس مسلم کشی پر آواز اٹھانی چاہیے شرکا نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے ریلی میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیدران ایف یوجیورکرز کے کارکنان سمیت ورلڈ کالمست کے عہدرا ن کے علاوہ سیمی کرن میاں محمد ساجد رانا فیصل عزیز بٹ میاں حفیظ عارف شوکت سلطان بٹ طاروق کمبوہ رانا آصف سید مظہر زیدی غلام دستگیر ندیم شاہ ودیگر نے شرکت کی

About The Author