دہشت گرد اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہاہے
اسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے ایسے ممالک جودنیاکے کسی کونے پرکسی بلی یاکتے کیساتھ زیادتی پرواویلاکرتے ہیں
عالمی امن کوبرقراررکھنے کیلئے عالمی عدالت کافیصلے پرفوری عمل درآمدہوناچاہیے، القدس کمیٹی کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس
فیصل آباد(قدرت اللہ)انسانیت سوزمظالم پردنیاکی خاموشی نے بہت سے سوالات کوجنم دیاہے ایک طرف دہشتگرد اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کاقتل کاقتل عام کرررہاہے بلکہ انکی نسل کشی کابھی مرتکب ہورہاہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ نے یہ ثابت کردیاہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے ایسے ممالک جودنیاکے کسی کونے پرکسی بلی یاکتے کیساتھ زیادتی پرواویلاکرتے ہیں اورانسانی حقوق کی بات کرتے ہیں معصوم بچوں عورتوں بوڑھوں اورجوانوں کے قتل عام پران کی خاموشی ان کے منافقانہ رویے کے ظاہرکرنے کیلئے کافی ہے ان خیالات کااظہارالقدس کمیٹی کے زیراہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجازحسین مہدوی ‘ڈاکٹرسیدافتخارحسین نقوی ‘پیرمحمدمقصودمدنی ‘پیرقاری عبدالرحمن قادری ‘علامہ سکندرحیات ذکی ‘علامہ ریاض کھرل ‘سیدحسنین شیرازی ‘صاحبزادہ طاہرمحمودسیالوی ‘حافظ شاہداشرف ‘خالدمحموداعظم آبادی ‘مولاناتنویرطاہر’عاطف علی ودیگرعلماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ہم اسرائیل اورانکے حواریوں کی جانب سے فلسطین پرڈھائی جانے والی قیامت کی پرزورمذمت کرتے ہیں اوراسرائیل کومتنبہ کرتے ہیں کہ اپنی مذموم حرکت سے بازآجائے اورفوری طورپراقوام متحدہ کی قرارادادپرعمل کیاجائے اورجنگ بندی مل میں لائی جائے ہم سمجھتے ہیں عالمی امن کوبرقراررکھنے کیلئے عالمی عدالت کافیصلے پرفوری عمل درآمدہوناچاہیے اوردنیاکے امن کومحفوظ بنانے کیلئے تمام ممالک ذمہ داری کامظاہرہ کریں ورنہ دنیاتباہی کے دہانے کے بالکل قریب ہے اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکروائی گئی ۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات