کوئی بھی کام سیکھنا ہو تو اس کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیے
مقصد زندگی کا اگر شروع ہی سے تعین کر لیا جائے تو زندگی میں عروج حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ رفعت میر
مغربی تہذیب، ثقافت، جدیدیت کے نام سے خواتین کو گمراہ کر رہی ہیں، ڈرامے ،کارٹون مسلم معاشرہ کی کیا تربیت کر رہے ہیں
نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد تعلیم و ہنر کی اہمیت تقریب جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی
روبینہ منیر، یاسمین حمید اور حافظہ صبا تبسم نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عائشہ کے جذبہ ایثار و محبت پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا
فیصل آباد(قدرت اللہ) نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد تعلیم و ہنر کی اہمیت تقریب جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، تقریب میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج غلام محمد آباد کی ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عائشہ رفعت میر نے اپنی جہیز کی سلائی مشین جو تیس سال گزر جانے کے باوجود بھی بہترین حالت میں موجود تھی،اسے دستکاری سکول طالبات کے حوالے کیا اور کہا کہ ان تیس سالوں میں ایک مرتبہ بھی سلائی مشین معمولی مرمت کے لیے کسی مکینک کے پاس نہیں گئی،اسی طرح انہوں نے دستکاری سکولز کی بیس(٢٠) مستحق طالبات کے لیے ان سلے خوبصورت کپڑوں کا تحفہ بھی پیش کیا،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ رفعت میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام سیکھنا ہو تو اس کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیے، مقصد زندگی کا اگر شروع ہی سے تعین کر لیا جائے تو زندگی میں عروج حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے ،مسلم معاشرہ میں ماں، بہن ،بیوی اور بیٹی کے ہی اصل روپ ہیں،ہر شخص کو ہر دوسری عورت کے حوالے سے اسی سوچ کو آگے لے کر جانا ہو گا، مغربی تہذیب، ثقافت، جدیدیت کے نام سے خواتین کو گمراہ کر رہی ہیں، ڈرامے ،کارٹون مسلم معاشرہ کی کیا تربیت کر رہے ہیں ،ان میں سوائے معصوم بچوں کے ذہنوں کو تباہ کرنے کے اور کچھ نہیں ،آج ہر مسلم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عاشق خواتین کو اغیار کی ان سازشوں کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہو گی،ہر کام کو حسن اور خوبصورتی سے کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں ادب کے پہلووں کو زندہ رکھا جائے، ادب خوبصورت معاشرہ کا اصل حسن ہوتا ہے، زندہ قومیں ترتیب، اسلوب اور شائستگی اور جہد مسلسل ہی سے کامیابیوں کو حاصل کرتی چلی جاتی ہیں، امانت ، دیانت اور صداقت کے میعار کو اختیار کیے بغیر ذہنی سکون ناممکن ہے، روزہ انسان کی طہارت ہی نہیں کرتا بلکہ یہ انسان کو دوسروں کے لیے جینے کا درس بھی دیتا ہے، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے پرنسپل ڈاکٹر عائشہ رفعت میر کے جہیز کی سلائی مشین عطیہ کرنے پر کہا کہ خواتین کچھ بھی ہو جائے اپنے جہیز کی کسی چیز کو زندگی بھر دوسروں کو نہیں دیتیں ، مگر ڈاکٹر عائشہ مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے خوبصورت یادگار کو طالبات کے ہنر کے لیے نور محمد انصاری دستکاری سکول میںوقف فرما کر سدا بہار فروغ ہنر مندی میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے،سوسائٹی ان کی گرانقدر فلاحی اور تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عہد کرتی ہے کہ جس اعتماد اور محبت کا ڈاکٹر عائشہ نے اظہار کیا ہے انشاء اللہ سوسائٹی اپنی تابناک خدمات کو جاری و ساری رکھے گی اورفروغ ہنر مندی میں خواتین کو باصلاحیت بنا کر انہیں ملک کا کامیاب شہری بنانے میں کردار ادا کرتی رہے گی۔روبینہ منیر، یاسمین حمید اور حافظہ صبا تبسم نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عائشہ کے جذبہ ایثار و محبت پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات