بھتہ خوروں کا صدر کریانہ ایسوسی ایشن پر تیسرا قاتلانہ حملہ ، تاجر برادری سراپا احتجاج
لاری اڈہ چوک مین سمندری روڈ بلاک ،بھتہ خوروں نے دس لاکھ روپے مقامی تاجر میاں ندیم سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا
بھتہ سے انکار پر بھتہ خور فیصل وغیرہ مشتعل ہوگئے ، آئے روز دکان اور ندیم کے گھر پر فائرنگ کرنے لگے، ندیم اسلم کے تین گولیاں بھی لگیں
پولیس کی سستی اور نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی سمندری روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں
ڈی ایس پی رانا عطا نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور تین دن میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی
ڈجکوٹ (رانا بلال سے ) بھتہ خوروں کا صدر کریانہ ایسوسی یشن پر تیسرا قاتلانہ حملہ کے خلاف تاجروں کی بھرپور احتجاجی ریلی ،تاجر برادری نے لاری اڈہ چوک مین سمندری روڈ بلاک کر دیا ،بھتہ خوروں نے دس لاکھ روپے مقامی تاجر میاں ندیم سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا بھتہ سے انکار پر بھتہ خور فیصل وغیرہ مشتعل ہوگئے ، آیے روز دکان اور ندیم کے گھر پر فائرنگ کرنے لگے ندیم اسلم کے تین گولیاں بھی لگیں پولیس کی سستی اور نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی سمندری روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کی شدید نعرے بازی ،بھتہ خوروں کو گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور لاری اڈہ چوک پر دھرنا دیا بعد میں ڈی ایس پی رانا عطا نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور تین دن میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے جبکہ ڈیڑھ گھنٹہ ٹریفک بلاک رہی۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات