ڈاکٹر صہیب شبیر ڈی ڈی ایچ او تحصیل بھوآنہ متحرک،مچھر مار مہم شروع
THQ ہسپتال بھوانہ سے مہم کا آغاز ،جہاں سے مساجد، گلیوں، اور پارکوں جیسے حساس علاقوں میں فوگر اور لاروا کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا
مچھر دانی کا استعمال کریں گھروں سے باہر نکلتے وقت مچھر کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے لباس کا مناسب انتخاب کرے، ڈی ڈی ایچ او داکٹر صہیب
چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ضلع چنیوٹ، ڈاکٹر سہیل طارق کی ہدایت پر ڈاکٹر صہیب شبیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) تحصیل بھوانہ نے انسداد مچھر مہم کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق ڈینگی سیزن سے پہلے ڈینگی مار مہم شروع کردی ہے تاکہ شہری مچھر سے پاک ماحول میں رہ سکے اس حوالے سے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر صہیب کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز THQ ہسپتال بھوانہ سے کردیا گیا ہے جہاں سے مساجد، گلیوں، اور پارکوں جیسے حساس علاقوں میں فوگر اور لاروا کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ڈاکٹر صہیب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سی ڈی سی ٹیم نے مختلف علاقوں میں لاروا کش دوائیوں کا استعمال کرتے ہوئے مچھر کے لاروا پر قابو پانے کے عملی تدابیر اختیار کی مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے DDHO نے کمیونٹی کو بھی مخاطب کیا اور اہم معلومات فراہم کیں انہوں نے بتایا کہ گلیوں محلوں سمیت کھلے گراونڈ میں کھڑے پانی کی موجودگی مچھر کی افزائش کا اہم سبب ہوتی ہے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور گردونواح کے علاقوں میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور پانی کی ٹینکیوں اور دیگر ذخائر کو ڈھانپ کر رکھیں گفتگو کے دوران ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر صہیب نے کہا کہ مچھر دانی کا استعمال کرے گھروں سے باہر نکلتے وقت مچھر کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے لباس کا مناسب انتخاب کرے اور مچھر کے کاٹنے والی جگہوں پر ریپیلنٹ کا استعمال کرنا لازما ہے کیونکہ احتیاط کرتے ہوئے مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
More Stories
کارخانہ بازار گلی نمبر3(امین بٹ والی گلی)میں تجاوزات کی بھر مار
ی لاسال برادرز کے تحت چلنے والے سکولز و کالجز میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلے
عید کا رش ، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس فورس تعینات